منہ کھر

جانوروں کو منہ کھرکی بیماری سے بچانے کے لئے حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگوانے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ قصور نے جانوروں کو منہ کھرکی بیماری سے بچانے کے لئے فوری طورپر حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگوانے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ کے ترجمان نے لائیوسٹاک فارمرزکے نام اپنے پیغام میں کہا کہ رواں ماہ مارچ و ماہ اپریل کے دوران مویشیوں کومنہ کھرکی بیماری سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگوانے نہ بھولیں تاکہ جانوروں کو کسی بھی قسم کی پیچیدگی سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ منہ کھرکا وائرس بھینوں گائیوں بکروں اوردیگر جانوروں کے منہ کی جلداوجھری ،عدہ اور کھروں کے درمیان کھال پر حملہ کرتاہے جس کے باعث متاثرہ جانوروں کو نہ صرف تیزبخارہوجاتاہے بلکہ وہ خوراک کھانا بندکردیتے ہیں اوردودھ کی پیداوار میں بھی کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بیماری میں بھینسوں اور گائیوں میں زبان تالو مسوڑھوں ہوانہ کھروں کے درمیان چھالکے بن جاتے ہیں اسی طرح بھیڑبکریوں میں چھالکوں کی جگہ منہ میں سرخ دھبے بننے ہیں اورمنہ سے رال ٹپکنا بھی شروع ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام سرکاری ویٹرنری ہسپتالوں میں منہ کھر سے بچاکی ویکسین بھاری مقدار میں موجود ہے لہذالائیوسٹاک فارمرزیادیگر افراد قریبی ویٹرنری سنٹر یا ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں