جامعہ گجرات

جامعہ گجرات نے بی اے بی ایس سی بی کام پارٹ فرسٹ و پارٹ سکینڈ کے سپلیمنٹری امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کر دیا

لالہ موسیٰ (عکس آن لائن)جامعہ گجرات نے بی اے بی ایس سی بی کام پارٹ فرسٹ و پارٹ سکینڈ کے سپلیمنٹری امتحانات2019ء کے لیے ڈیٹ شیٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے اعلامیہ کے مطابق ان سپلیمنٹری امتحانات کے لیے پارٹ سکینڈ کے پرچہ جات29اکتوبر کوجبکہ پارٹ فرسٹ کے پرچہ جات14نومبر کو شروع ہو نگے۔بی کام/بی کام ITکے پارٹ سکینڈ کے امتحانات 29اکتوبر اورپارٹ فرسٹ کے امتحانات30اکتوبرکو شروع ہوں گے۔ علاوہ ازیں عملی امتحانات بالترتیب 3دسمبراور10دسمبر2019 کو شروع ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں