جاری کھاتوں

جاری کھاتوں کے خسارے میں72فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ

کراچی(عکس آن لائن)رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ جولائی تا جنوری کے دوران جاری کھاتوں کے خسارے میں 72 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے کا حجم 9.48 ارب ڈالر تھا جو رواں مالی سال کم ہوکر2.65 ارب ڈالر تک گرگیاہے ۔ جنوری میں حسابات جاریہ کے خسارے میں 36 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

جنوری 2020 میں حسابات جاریہ کے خسارے میں 555 ملین ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ،گزشتہ سال جنوری میں حسابات جاریہ کا خسارہ 865 ملین ڈالر تھا۔7ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 36.55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اشیا کی تجارت میں توازن کا حجم 11.64 ارب ڈالر رہا ، گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں تجارتی خسارے کا حجم18.35ارب ڈالر رہاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اسی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرکا حجم 13.3 ارب ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم 12.77 ارب ڈالررہاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں