شاہدہ منی

ثقافت کو اطلاعات سے الگ وزارت ہونا چاہیے ‘ شاہدہ منی

لاہور(عکس آن لائن)پرائیڈ آف پرفارمنس ، میلوڈی کوئین شاہدہ منی نے کہا ہے کہ حکومت ٹی وی ڈرامہ، اسٹیج ،موسیقی اور فلم کے شعبوںکو یکجا کر کے انڈسٹری کا درجہ دے کر اسی طرز پر مراعات کا اعلان کرے جیسے دوسری انڈسٹری کیلئے کیا جاتا ہے ، ثقافت کو اطلاعات سے الگ وزارت ہونا چاہیے اور اس کیلئے ایسے شخص کو وزیر بنایا جائے جو اس شعبے سے وابستگی رکھتا ہو ۔ ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ حالیہ دور میں شوبز انڈسٹری کے مسائل بڑھے ہیں لیکن انہیں حل نہیں کیا جارہا جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ فلم ایک بہت بڑا شعبہ ہے جس سے ماضی میں ہزاروں افراد روزگار حاصل کرتے رہے ہیں لیکن اس پر توجہ نہ ہونے کی وجہ سے آج یہ تنزلی کا شکار ہے ۔

حکومت فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کو انڈسٹری کا درجہ دے ،فلم انڈسٹری کو پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی پالیسی کا اعلان کیا جائے تاکہ سرمایہ کار کسی خوف کے بغیر نئی فلموں کے لئے سرمایہ کاری کریں۔ جب تک ثقافت کی الگ وزارت قائم نہیں ہو گی ہمارے دیرینہ مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں