حارث رؤف

تیز گیند بازی کا خوف، میلبورن اسٹار نے حارث رؤف پرنیٹ میں باؤلنگ پر پابندی عائد کر دی

سڈنی(عکس آن لائن) میلبورن اسٹارز نے لاہور قلندرز کی دریافت تیز گیند باز حارث رف پر نیٹس میں باولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بگ بیش لیگ میں اپنی تیز و نپی تلی گیند بازی سے 15وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی باولر حارث رف اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں۔میلبورن اسٹارز کے کپتان میکس ویل سمیت ٹیم میں موجود دیگر بلے بازوں نے ان کی تیز گیند بازی کی بہت تعریف کی ہے۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ نیٹس میں حارث کو کھیلنے سے اجتناب کرتے ہیں تاکہ ان کی تیز گیندبازی سے زخمی نہ ہو جائیں۔واضح رہے حارث روف نے اب تک پانچ میچوں میں ایک ہیٹ ٹرک کے ساتھ 15 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔وہ بگ بیش لیگ میں سب سے وکٹیں حاصل کرنے والے بالرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں