فیاض الحسن چوہان

تیرہ جماعتی ٹولے نے احساس پروگرام کے تحت مزدور کی فلاح کے تمام پروگرام بند کر دیئے،فیاض الحسن چوہان

راولپنڈی (عکس آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کے مزدور کو رات سونے اور دن کو کھانے کی ٹینشن نہیں ہوتی تھی,آج تیرہ جماعتی ٹولے نے احساس پروگرام کے تحت مزدور کی فلاح کے تمام پروگرام بند کر دیئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے مزدوروں اور ناداروں کو کرونا وبا کے دنوں میں بھی تن و تنہا نہ چھوڑا۔

احساس پروگرام کے تحت جگہ جگہ لنگر خانے اور سرائے موجود تھے۔سڑکوں پر بیٹھا مزدور ہیلتھ کارڈ کی بدولت علاج معالجے کی فکر سے بھی آزاد تھا۔ آج تیرہ جماعتی ٹولے نے احساس پروگرام کے تحت مزدور کی فلاح کے تمام پروگرام بند کر دیئے ہیں۔ پی ڈی ایم کی ملی بھگت سے مفاد پروگرام کے تحت ڈاکووں کی فلاح کے تمام پروگرام شروع ہو چکے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا مزدور بہت جلد ایک بار پھر عزت سے سر اٹھا کر جیے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں