نسیم وکی

تھیٹر جس نے دو گھنٹے کھلنا ہوتا ہے اسے بند رکھا گیا ہے‘ نسیم وکی

لاہور( عکس آن لائن) سینئر کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ ملک میں8سے 24گھنٹے تک کاروبار

چل رہے ہیں لیکن تھیٹر جس نے دو گھنٹے کیلئے کھلنا ہوتا ہے اس کی اجازت نہیں دی جارہی ،فنکار برادری

خصوصاً تھیٹر سے وابستہ فنکار اورہنر مندموجودہ حکومت سے سخت نالاں ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں نسیم وکی

نے کہا کہ تھیٹر سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسرز، فنکاروں اور ہنر مندوں کی جانب سے مشترکہ پلیٹ فارم

کے علاو انفرادی طور پر بھی حکومت سے متعدد بار درخواستیں کی جا چکی ہیں کہ ایس او پیز کے ساتھ تھیٹر

کو کھولنے کی اجازت دی جائے لیکن ہماری شنوائی ہی نہیں ہوتی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم دھرنے دینے

اور فساد برپا کرنے والے لوگ نہیں اس لئے ہماری بات نہیں سنی جاتی ۔ا نہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ

میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں اس کے علاوہ بازاروں میں بھی یہی صورتحال ہے.

لیکن تھیٹر جہاں صرف دو گھنٹے ڈرامہ ہونا ہے اور ایس او پیز پر بھی سوفیصد عملدرآمد ہو سکتا ہے.

اسے بند رکھا ہوا ہے اور یہ منطق سمجھ سے بالا تر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں