عمر سرفراز چیمہ

توشاخانہ سے فرصت ملے تو ملک کی تباہی پر نظر دوڑالیں’ عمر سرفراز چیمہ

لاہور (عکس آ ن لائن) مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہاہے کہ توشہ خانہ سے فرصت ملے تو ملک کی تباہی پر نظر دوڑالیں، حکومت معاشی تباہی سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو توشہ خانہ کی تفصیلات سامنے لائے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم جانتی ہے کہ عمران خان واحد صادق و امین اور وطن کے مخلص رہنما ہیں،

امپورٹڈ کو فیک آڈیوز، توشہ خانہ سے فرصت ملے تو ملکی تباہی پر بھی نظر دوڑائے، حکومت کا مقصد توشہ خانہ، جعلی آڈیوز کی ڈرامہ بازی کے ذریعے معاشی تباہی سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو توشہ خانہ کی مکمل تفصیلات قوم کے سامنے لائے، مشیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ عمران خان نے جو بھی تحائف توشہ خانہ سے لئے وہ قانون و ضابطے کے تحت لئے ہیں، قوم جانتی ہے عمران خان واحد صادق و امین رہنما ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں