وزیراعظم عمران خان

توانائی کے شعبے سے متعلقہ مسائل کا پائیدارحل حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے سے متعلقہ مسائل کا پائیدار حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، توانائی کے شعبے سے متعلقہ مسائل عوام کی زندگیوں پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں.

معاملات کے حل کی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے، نظام میں موجود خرابیوں اور دستیاب وسائل کو موثر طریقے سے بروئے کار لا کر ہی عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے.

ایسے علاقوں جہاں قدرتی گیس کی فراہمی ممکن نہ ہو وہاں ایل پی جی کی دستیابی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

جمعرات کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت گیس کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیرِ توانائی عمر ایوب، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر اور سینئر افسران شریک ہوئے ۔

وزیر اعظم کو توانائی خصوصاً گیس کے شعبے میں جاری اصلاحاتی عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔معاون خصوصی ندیم بابر نے وزیرِ اعظم کو ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کی صورتحال پر تفصیلی بریف کیا۔

معاون خصوصی ندیم بابر نے بتایا کہ اس وقت ملکی ضروریات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اورذخیرے کی صورتحال تسلی بخش ہے۔ ملک میں موجود ریفائنریز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پراب تک کی پیش رفت وزیر اعظم کو پیش کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں