منشیات فروش

تلونڈی:منشیات فروش چرس کی بھاری کھیپ سمیت گرفتار مقدمہ درج مزید تفتیش جاری

تلونڈی (نمائندہ عکس آن لائن)
منشیات فروش چرس کی بھاری کھیپ سمیت گرفتار مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ۔سماجی حلقوں نے ڈی پی او قصورسے منشیات کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کر دیا ۔

تلونڈی پولیس نے شفیع نامی منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں 1100سوگرام چرس سمیت گرفتار کر کے 9-Cکے تحت مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش جاری ہے یادرہے تلونڈی سید پور بھیڑ سوہڈیاں بگھیانہ پکھوکی نرمل کے ججل اور اچل کے میں سرعام منشیات فروخت ہو رہی تھی جسکے استعمال سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے سماجی حلقوں نے منشیات کے مکمل خاتمے کیلئے ڈی پی او قصور سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ نوجوان نسل بے راہ روی اور تباہی سے بچ سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں