وزیر اعظم عمران خان

ترک قوم کی بہادری دنیا بھر کی اقوام کیلئے سبق ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کے یوم جمہوریت و اتحاد پر ترک صدر طیب اردوان

کے نام پیغام میں یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ، پاکستانی قوم کی جانب سے ترک قوم سے اظہار یکجہتی

کرتے ہیں، چار سال قبل ترک قوم نے اپنی بہادری اور قابلیت کا اظہار کیا تھا،ترک قوم نے اپنے جمہوری اداروں،

امن و استحکام کا دفاع کیا تھا، 15 جولائی 2016 کو ترک قوم کی بہادری دنیا بھر کی اقوام کے لیے ایک سبق ہے۔

ترکی کے یوم جمہوریت پر وزیراعظم نے ترک صدر اور عوام کے نام خصوصی پیغام میں عمران خان نے کہا

کہ ترک قوم کی بہادری تاریخ میں یاد رکھی جائے گی، ایک صدی پہلے ہمارے آباو¿ اجداد نے بھی ترک قوم

کے لیے قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا تھا، 15 جولائی 2016 کو بھی پاکستانیوں نے ترک قوم کے ساتھ اسی

جذبے سے اظہار یکجہتی کیا، پوری پاکستانی قوم نے ترکی کے امن، استحکام اور جمہوریت کے خلاف اٹھنے

والے اقدام کی مخالفت کی، ہم نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کی بھرپور حمایت کی۔

واضح رہے کہ 15 جولائی 2016 کو فوج کی جانب سے اقتدار پر قابض ہونے کی کوشش ناکام ہونے کے

بعد ترکی میں اس دن کو یوم جمہوریت و قومی اتحاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں