کورونا وائرس کے پھیلاؤ

ترک صدر کا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جمعرات سے 4 دن کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان

استنبول (عکس آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے استنبول اور 30 دیگر بڑے شہروں میں جمعرات سے 4 دن کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

ترک صدر نے پیر کو قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم 31 شہروں میں 23 سے 26 اپریل تک لاک ڈاؤن کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترک عوام نے قوانین کی پاسداری کی ہے اور ہم اس وبا کو تباہ کن لیول تک پہنچنے سے روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ ترکی میں پیر کو کورونا وائرس کے باعث 123 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جس سے ملک میں کوویڈ 19 سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2140 ہو گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 91 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں