مبارکباد

ترکی کے صدر کا شہباز شریف کو ٹیلی فون: وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

استنبول (نمائندہ عکس) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے نو منتخب وزیراعظم میاں شہبازشریف کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں ںے مبارکباد ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں ترکی کے صدر نے کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بیحد مسرور ہوں اور مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاک ترکی برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔نو منتخب وزیراعظم میاں شہبازشریف نے صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد میاں شہباز شریف کی کسی بھی غیر ملکی سربراہ کے ساتھ پہلی ٹیلی فونک بات چیت تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں