پیوندکاری

ترشادہ پھلوں کی صحیح افزائش کےلئے عمل پیوندکاری نہایت ضروری ہے، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ ترشادہ پھلوں کی صحیح افزائش کےلئے عمل پیوندکاری نہایت ضروری ہے اس طریقہ کو بروئے کار لاکر ایک توصحیح النسل پودے تیار ہوسکتے ہیں دوسرا یہ کہ پودے جلد بارآوری کی مائل ہوتے ہیں جبکہ بیج سے تیارشدہ پودہ نہ صرف دیر سے بارآورہوتا بلکہ اس کے اندر تبدیلی آجاتی ہے ور یہ صحیح النسل نہیں رہتے پیوندکاری کا ایک یہ بھی اضافی فائدہ ہے کہ جن پھلوں میں بیج نہیں ہوتے مثلا مالٹا گریپ فروٹ یہ سیلڈ لیس کینووغیرہ کی تیزی سے افزائش نسل پیوندکاری ممکن ہے ترشادہ پھلوں کے باغات کی کامیابی کا انحصار صحتمند اور صحیح النسل پودوں پرہوتاہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پیوندکاری کا طریقہ اورپیوندکاری لکڑی کا انتخاب پودوں کی بڑھوتری پرگہرا اثرچھوڑتاہے ترشادہ پھلوںکو عام طورپر دوطریقو سے پیوندکیاجاتاہے بذریعہ چشمہ اور ٹی بڈنگ بذریعہ ٹی گرافٹنگ چشمہ بڑھانے سے پہلے روٹ سٹاک کے پودوں کو 30 سے 40سینٹی میٹر اونچائی تک چھوٹی شاخیں اتاردیں چشمے کو شاخ سے تراشنے کے بعد اس سے لکڑی علیحدہ کرلی جاتی ہے

اس طرح چشمہ چھال کے اندرٹی کٹ میں آسانی سے لگ جاتاہے گریپ فروٹ میٹھااورلیموں وغیرہ کے چشمے کے ساتھ کاٹناہوتاہے ان اقسام میں چشمہ والی لکڑی سے علیحدہ نہیں کرتے چشموں کی کامیابی کا دارومدار صحت چشموں کے انتخابات پیوندکاری کے صحیح وقت اور درست طریقہ سے چشمے لگانے اور اس کی صحیح نگہداشت سے ہوتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں