پیوندکاری

ترشادہ پودوں کی پیوندکاری کابہترین وقت مارچ کا مہینہ ہے، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ ترشادہ پودوں کی پیوندکاری کابہترین وقت مارچ کا مہینہ ہے لہذاجب کھٹی کے پودوں میں رس چلنا شروع اور چھلکا آسانی سے اترنے لگے تو باغبان فوری پیوندکاری مکمل کرلیں تاہم پیوندکاری سے پہلے روٹ سٹاک کی دیکھ بھال بھی اشدضروری ہے اسلئے پیوند کرنے سے قبل روٹ سٹاک کو یوریا کھاد ڈال کر پانی لگادیناچاہئیے تاکہ رس اچھی طرح چل پڑے اور جب روٹ سٹاک پنسل کی موٹائی کے برابر ہوجائے تو پیوندی کا عمل شروع کردیاجائے۔

انہوں نےبتایا کہ پیوندی لکڑی صرف ان پودوں سے لی جائے جو صحتمند اور اچھی پیداوار کے حامل ہوں اور ان پر پھل اچھے سائز و بہتر کوالٹی کے حامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ باغبان کچے گلوں کا استعمال ہرگزنہ کریں ۔علاوہ ازیں پیوندی لکڑی گول اور اس پر سفید دھاریاں ہونا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیوندی لکڑی کی عمر 9سے12ماہ تک ہونی چاہئیے اور کانٹے دار پیوندی لکڑی کو کسی صورت استعمال نہ کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں