ترجمان حکومت پنجاب

ترجمان حکومت پنجاب کی یوم آزادی کے دن ناچ گانے کی محفل پر کروڑوں روپے ضائع کرنے کی مذمت

لاہور (نمائندہ عکس) ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے یوم آزادی کے دن ناچ گانے کی محفل پر کروڑوں روپے ضائع کرنے کی مذمت کی گئی ہے ۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان حکومت پنجاب فیاض چوہان نے کہا کہ یوم آزادی کے دن ناچ گانے کی محفل پر کروڑوں روپے کا ضیاع قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی والے دن وزیر اعظم ہاوس، پرائم منسٹر ہاوس کم بلکہ کسی سٹیج کا میگا تھیٹر زیادہ لگ رہا تھا، شہباز شریف نے عوام کروڑوں روپے لگا کر وزیر اعظم ہاوس میں انار کلی ڈسکو چلی والا ماحول بنایا ہوا تھا۔

ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ ناچ گانے کے اس پروگرام سے حکمرانوں کی صلاحیت اور ذہنیت کا ادراک ہوتا ہے، یہی ایک ارب کے قریب رقم سیلاب زدگان کی فلاح و بہبود پر لگائی جاتی تو وہ ریاست پاکستان کے مشکور ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیٹا 73 کے آئین کے تناظر میں ڈسکو ڈانس اور لونگی ڈانس سے لطف اندوز ہو رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو فتوی دینا چاہیے کہ یہ ڈانس حلال تھا یا حرام تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں