تحصیل تاندلیانوالہ

تحصیل تاندلیانوالہ میں فارمرز ٹریننگ پروگرام کی تقریب

ماموں کانجن (نمائندہ عکس آن لائن) امسال تحصیل تاندلیانوالہ میں گندم کی فصل گزشتہ سال کی نسبت 8سے10فیصد زائد کاشت ہوئی ہے جو ایک لاکھ چھتیس ہزار ایکڑ ہے تربوز چھ ہزار ایکڑ پر کاشت ہوا ہے جبکہ سرسوں کی فصل کی کاشت انتہائی کم ہے یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) تاندلیانوالہ چوہدری خالد پرویز نے محکمہ زراعت(توسیع)ماموں کانجن کے زیر اہتمام چک نمبر۶۵۵گ ب اور ۱۰۵ گ ب میں غلام قادر اورمحمد بخش کے ڈیرہ پر فارمرز ٹریننگ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کاشتکاروں کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہے

اس لئے اب کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کپاس کی گلابی سنڈی کے بے موسمی تدارک کے لیے چھڑیوں کی کٹائی کا عمل ۱۳ جنوری تک ہر صورت مکمل کریںاور کپاس کی کاشت سے پہلے زمین میں گہرا ہل یا روٹا ویٹر چلایں تا کہ زمین میں موجود گلابی سنڈیاں اور پیوپے تلف ہو جائیں۔چھڑیاں کٹائی کے بعدایندھن کے لیے رکھنامقصود ہوں تو چھوٹے چھوٹے گٹھے بنا کر دھوپ میں سیدھا اس طرح رکھیں کہ چھڑیوں کے مڈھ نیچے کی طرف ہوں۔

چھڑیوں کے ڈھیروں کو الٹ پلٹ کریں اور کچرے کو تلف کر دیںانہوں نے مزید کہاکہ فصلوں کا سردی اور کورے سے تحفظ یقینی بنائیں زیادہ سردی اور کورے کے باعث پودوں کے تنوںشاخوں اور پتوں کے خلیوں میں پانی جم کر برف بن جاتا ہے جس سے پودوں کی بڑہوتری بری طرح متاثرہو تی ہے اور شدید سردی کی وجہ سے پودے مر جاتے ہیںلہذاپودوں کو زیادہ سردی اور کورے سے بچانے کے کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں

انہوں نے مزید کہا کہ فصلات،باغات اور سبزیوں کی ہلکی ٓبپاشی کریںپلاسٹک ٹنل میں کاشتہ سبزیاں بھی زیادہ کورے یا سردی سے متاثرہو سکتی ہیںاسی لیے کورے والی راتوں میںٹنل کا منہ دونوں اطراف سے بند کر دیں تا کہ اندر کا درجہ حرارت سبزیوں کی نشوونما کے لیے موزوں رہے اور دن میںدس بجے ٹنل کا منہ کھول دیں تا کہ اندر کا در جہ حرارت بڑھنے نہ پائے اور شام چار بجے ٹنل کا منہ بند کر دیںتا کہ فصل کورے سے محفوظ رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں