بلاول بھٹو

تحر یک انصاف ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی معاشی پالیسیوں میں بڑا فرق ہے‘ بلاول بھٹو

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی معاشی پالیسیوں میں بڑا فرق ہے‘ ن لیگ اور پی ٹی آئی صرف امیر وں کے لیے کام کرتی ہے‘ ملک میں ایسی حکومت ہے جو کسی کو برداشت نہیں کرتی یہ حکمران نا اہل ہیں نہ ملک چلا سکتے اور نہ ہی معیشت ،کسی پلان کے بغیر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ،حکومت نے ہماری معاشی خودداری پر سودا بازی کی ،آئی ایم ایف کا نمائندہ پاکستان آ کر آئی ایم ایف کے نمائندے سے بات کرتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ مزدوروں کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے ان پر معاشی بوجھ ڈالا جا رہا ہے جب تک غریب عوام پر خرچ نہیں کریں گے ترقی نہیں ہو گی،موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا دیا،حکومت مظلوم طبقے پر سب سے زیادہ ظلم کر رہی ہے ،ملک کی معاشی صورتحال بد سے بدتر ہو رہی ہے ،ملک پر نالائق اور نا اہل حکمران مسلط ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی حکومت ہے جو کسی کو برداشت نہیں کرتی،یہ حکمران نا اہل ہیں ،نہ ملک چلا سکتے اور نہ ہی معیشت ،کسی پلان کے بغیر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ،حکومت نے ہماری معاشی خودداری پر سودا بازی کی ،آئی ایم ایف کا نمائندہ پاکستان آ کر آئی ایم ایف کے نمائندے سے بات کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کے عوام پر خصوصی توجہ دی ،پیپلز پارٹی نے غریب عوام کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا تھا۔ چاہتے ہیں کہ عوام کے لیے غریب دوستی پالیسیاں لے کر آئیں۔ پی ٹی آئی ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی معاشی پالیسیوں میں بڑا فرق ہے ،نواز شریف حکومت نے بھی غریب عوام پر خرچ کیا،ن لیگ اور پی ٹی آئی صرف امیر وں کے لیے کام کرتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں