شاہد خاقان عباسی

تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہورہی ہے ، عمران خان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہورہی ہے ، عمران خان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،موجودہ حکومت کے کرپشن کے کیسز کی انتہا نہیں اور ایک دن ضرور اس کا حساب دینا پڑے گا، ملک کے غیر قانونی اور غیر آئینی وزیر احتساب کو کو اپنے اثاثوں کا جواب دینا ہو گا،صدر ایک آئینی عہدہ ہے ،کوئی بھی آرڈیننس آتا ہے اور دستخط کر دئیے جاتے ہیں۔

منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ صدر کا عہدہ ملک کا اہم عہدہ ہوتا ہے ،بدقسمتی سے صدر بھی حکومت کے ڈیلی ویج ملازم بن گئے۔ انہوںنے کہاکہ چاروں صوبوں کے آئی جیز اور ڈی جی ایف آئی اے سے درخواست ہے کہ حکومت کے غیر قانونی کام میں شریک نا ہو،یہ تو کل کو بھاگ جائیں گے مگر پریشانی اپکو ہوگی ،آپ حکومت کے ملازم ہیں۔

انہوںنے کہاکہ تیسرا سال عدالتوں میں چل رہا ہے نا پراسیکیوٹر کو پتہ ہے کہ کیس کیا ہے، چیئرمین نیب بتا دیں کہ آپ نے اس ملک میں کتنے سیاست دانوں کو پڑا ہے اور اس کی وضاحت کریں، ان عدالتوں میں کیمرے لگائیں اور عوام کو دکھائیں کیونکہ نا چئیرمین بیب تھکتا ہے نا وزراء نا عمران خان تھکتا ہے، اس حکومت کے کرپشن کے کیسز کی انتہا نہیں اور ایک دن ضرور اس کا حساب دینا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ اس ملک کے غیر قانونی اور غیر آئینی وزیر احتساب کو کو اپنے اثاثوں کا جواب دینا ہو گا، ۔

انہوںنے کہاکہ صدر ایک آئینی عہدہ ہے اور وہ کوئی بھی آرڈیننس آتا ہے اور دستخط کر دیے جاتے ہیں،آرڈیننس کے تحت عوام کی آواز دبائی جا رہے ہیں، محسن بیگ کا معاملہ سب کے سامنے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ووٹ آپ کانفڈنس پر مشاورت ہو رہی ہے اب عمران خان کو گھبرانے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں