ٹرمپ

بے گناہ لوگوں کے خلاف دہشت گرد حملوں کو روکنا چاہیے، ٹرمپ

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ بے گناہ لوگوں کے خلاف دہشت گرد حملوں کو روکنا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں ویانا حملے کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں امریکا آسٹریا، فرانس سمیت یورپ کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کے خلاف دہشت گرد حملوں کو روکنا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یہودیوں کی عبادت گاہ (معبد) کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی جبکہ 2 افراد ہلاک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں