رانا ثناءاللہ

بے روزگاری نفرت جھوٹ مکاﺅ کا دن آ گیا ہے، رانا ثناءاللہ

لاہور(نمائندہ عکس)پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ بے روزگاری نفرت جھوٹ مکاﺅ کا دن آ گیا ہے،

عمران نیازی عوام آج ایک جھوٹے منافق نالائق نااہل چور کا استعفی لینے آ رہی ہے، مہنگائی مکاﺅ مارچ پر عوام کے نام پیغام میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آج عوام اپنے حق اور روزگار ، اپنی روٹی اور دوائی کے لیے نکلے مہنگائی ، بے روزگاری نفرت جھوٹ مکاﺅ کا دن آ گیا ہے، آٹا چینی بجلی گیس دوائی روزگار چوروں اور کشمیر فروشوں سے نجات کا دن آ گیا ہے، عوام کے حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا دن آ گیا ہے، عوام ظالم، کرپٹ اور نالائق ٹولے کی گرتی دیوار کو آخری دھکا دینے کا ثواب کمائیں، کھربوں روپے کی غیرقانونی فنڈنگ کھانے والا کا یوم حساب آگیا ہے، جس نے غریبوں کی روٹی، روزگار، کاروبار، سکون چھین لیا، اس سے اقتدار چھین لیں،

یہ ظالم کرپٹ مافیا اقتدار سے چمٹا رہا تو عوام کی آنے والی نسلیں مہنگائی، قرض کی چکی پستی رہیں گی ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر وں کا دھوکہ دینے والوں کے خلاف عوام نکلیں ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حکمران کوئی جھوٹا، اور منافق نہیں ہوسکتا، عمران نیازی جھوٹا اور بے ایمان ثابت ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں