جسٹس اطہر من اللہ

بے بنیاد مقدمہ بازی، سپریم کورٹ نے درخواست گزار پر ایک لاکھ جرمانہ عائد کر دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپریم کورٹ نے بے بنیاد مقدمہ بازی پر درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا،چیف جسٹس قاضی فازکی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بے بنیاد اور فضول مقدمہ بازی کا پہلے بھی مظاہرہ کیا گیا،عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ عمومی طور پر لچک کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، درخواست گزار پر ماضی میں بھی جرمانہ ہوا،

عدالتی وقت ضائع کرنے پر ایک لاکھ جرمانہ کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے ہرجانے کی رقم فریقین کو ادا کرنے کی ہدایت کی، اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے پر سول کورٹ کا فورم موجود ہے،

واضح رہے کہ محمد الیاس نامی شہری نے پراپرٹی سے متعلق قبضہ کیخلاف درخواست دار کی تھی،یاد رہے کہ ہائیکورٹ نے بھی فضول مقدمہ بازی پر درخواست گزارپر 2لاکھ روپے کا ہرجانہ عائد کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں