مشعال ملک

بی جے پی الیکشن سے پہلے مقبوضہ کشمیر کے معدنی ذخائر بیچنا چاہتی ہے، مشعال ملک

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی اگلے انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیر کے زیادہ تر معدنی ذخائر کو بیچنا چاہتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں پر لوٹ مار کا بازار گرم ہے، رائٹرز نے بھارتی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں رواں سال بڑے پیمانے پر لیتھیئم ذخائر دریافت ہوئے تھے، مقبوضہ کشمیر میں دریافت ہونے والے لیتھیئم کے ذخائر دنیا کے ساتویں بڑے ذخائر ہیں۔ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کے وسائل ان کی مرضی کے بغیر استعمال کر رہا ہے، بھارت کشمیریوں کا نہ صرف خون بہا رہا ہے بلکہ کشمیریوں کے وسائل پر بھی قابض ہے، عالمی دنیا بھارت کو پاپند کرے کہ کشمیریوں کے وسائل پر کشمیریوں کو حق دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں