ثمینہ پیرزادہ

بیگم خورشید شاہد ہماری انڈسٹری میں ٹیلنٹ کا پاور ہاؤس تھیں’ ثمینہ پیرزادہ

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ کی جانب سے ماضی کی فلم، ریڈیو، ٹی وی اور اسٹیج کی مقبول اداکارہ بیگم خورشید شاہد کے انتقال پر شدید دْکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ثمینہ پیرزادہ نے اداکارہ بیگم خورشید شاہد کی یاد میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘بیگم خورشید شاہد ہماری انڈسٹری میں ٹیلنٹ کا پاور ہاؤس تھیں۔اْنہوں نے لکھا کہ ‘بیگم خورشید شاہد ایک گرینڈ لیڈی تھیں جن کی ہم سب نے تعریف کی اور اْنہیں خوب پسند کیا۔ثمینہ پیرزادہ نے لکھا کہ ‘وہ ٹی وی اور تھیٹر میں اپنے سارے کرداروں اور منفرد انداز کی وجہ سے ہمیشہ کے لئے یاد رہیں گی۔اداکارہ نے بیگم خورشید شاہد کی مغفرت کے لیے دْعا بھی کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ماضی کی فلم، ریڈیو، ٹی وی اور اسٹیج کی مقبول اداکارہ اور اداکار سلمان شاہد کی والدہ بیگم خورشید شاہد انتقال کر گئی تھیں۔

بیگم خورشید شاہد نے کیریئر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا، وہ دہلی سے ہجرت کر کے پاکستان آئی تھیں، کیریئر کی ابتداء میں لاہور تھیٹر پر بھی کام کیا، انہوں نے پی ٹی وی پر پہلی مرتبہ کامیڈی ڈرامے رس ملائی میں کام کیا۔ان کے یادگار ڈراموں میں فہمیدہ کی کہانی استانی راحت کی زبانی، وادیِ پرخار، من چلے کا سودا، چابی اور چابیاں سمیت فشار شامل ہیں۔بیگم خورشید شاہد کو حکومت پاکستان نے پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا تھا، انہیں کلاسیکی موسیقی پر بھی عبور حاصل تھا۔بیگم خورشید شاہد نے آخری بار فلم ‘خاموش پانی’ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں