ڈونلڈ ٹرمپ

بین الاقوامی پروازوں سے آنیوالوں کی ٹیسٹنگ پر غور کیا جا رہا ہے، ٹرمپ

واشنگٹن(عکس آن لائن )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بعض بین الاقوامی پروازوں سے آنیوالوں کی کورونا ٹیسٹنگ پر غور کررہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بات واشنگٹن میں تقریب سے خطاب میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ ایسے ممالک جو کورونا سے بہت زیادہ متاثر ہیں، ان سے آنیوالی پروازوں کے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اب ان ممالک میں برازیل بھی شامل ہو رہاہے، اس معاملے میں ایئر لائنز سے بات کی جارہی ہے اور مستقبل قریب میں اس پر عمل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز میں چین سے آنیوالے مسافروں کی اسکریننگ بھی کی گئی تھی اور چند مسافروں کو قرنطینہ بھی کیا گیا تھا۔ایک سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ویکسین کی تیاری کے لیے پیشرفت جاری ہے، انہیں یقین ہے کہ کورونا وباختم ہوجائے گی اور موسم خزاں میں یہ معتدل صورت میں واپس بھی آیا تو اس سے نمٹ لیا جائے گا، امریکی حکومت اس کے لیے بالکل تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں