بینگن

بینگن کی پنیری کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے بینگن کی پنیری کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ پنیری کومختلف بیماریوں کے حملہ کاخدشہ رہتاہے لہذا کاشتکار اس ضمن میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اورتنے کے گلاکے حملہ کی صورت میں فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ بینگن کی پنیری پرابتدائی ایام میں ہی تنے کے گلاکی بیماری کاحملہ ہوسکتاہے جس سے فصل کو شدیدنقصان پہنچنے کااحتمال ہوتاہے اس بیماری کے جراثیم جڑ سے اوپر زمین کے قریب بینگن کے پودے کے تنے پرحملہ آور ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے نتیجہ میں تنے پر ہلکاسیاہ بھورانشان بن پڑجاتاہے جس پر اگرفوری طورپر قابونہ پایاجائے تو یہ تنے کوخشک کرکے پودے کی تباہی کا موجب بھی بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار پنیری پرخاص نظررکھیں اوراگرکوئی علامت ظاہر ہوتو فوری طورپر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے تدارکی اقدام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں