غیرملکی سرمایہ

بینکوں کے گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضوں کی فراہمی میں کمی ریکارڈ

کراچی(عکس آن لائن)بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے قر ضوں کی فراہمی میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 20.9فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں نے 285ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 20.9فیصد کم ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں نے 361ارب روپے کے قرضے فراہم کئے تھے۔

جون کے مقابلے میں جولائی میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضوں کی فراہمی میں ماہانہ بنیاد پر2.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جون میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے 294 ارب روپے کے قرضیفراہم کیے جو جولائی میں کم ہوکر285ارب روپے رہے۔

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے مہینے میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 7.99ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.1فیصد کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں