اسٹیٹ بینک

بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصرمدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران اضافہ

مکوآنہ (عکس آن لائن)بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصرمدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ 2023 میں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 11836 ارب روپے ہوگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 14.6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 10328 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔فروری کے مقابلہ میں مارچ میں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوںمیں ماہانہ بنیادوں پرایک فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 23562 ارب روپے ہوگیا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 15.1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 20476 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔فروری کے مقابلہ میں مارچ میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر2.8 فیصدکی نموہوئی ہے۔فروری میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 22921 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) میں سالانہ بنیادوں پر28.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 19236 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ میں 15012 ارب روپے تھا۔فروری کے مقابلہ میں مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر1.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔فروری میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 18993 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں