بینکوں

بینکوں کی سرمایہ کاری 11ماہ میں 2ہزار 685 ارب روپے رہی

کراچی(عکس آن لائن)رواں مالی سال گیارہ مہینوں میں بینکوں نے 2ہزار 474 ارب ڈپازٹس لے کر 454 ارب روپے قرض دیا،بینکوں کی سرمایہ کاری 2ہزار 685 ارب روپے رہی۔اسٹیٹ بینک کے رواں سال مئی میں بینکوں کے ڈپازٹس 394 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، مئی 2021 کے اختتام پر بینکوں کے ڈپازٹس کا اسٹاک 17 ہزار 955 ارب روپے ہوگیا ہے، مئی 2020 کے مقابلے میں بینکوں کے ڈپازٹس 2ہزار 474 ارب روپے بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں بینکوں نے 145 ارب اور ایک سال کے دوران 454 ارب روپے قرض دیا ہے، مئی کے اختتام پر بینکوں کے قرضوں کا اسٹاک 8ہزار 811 ارب روپے ہوگیا ہے۔مرکزی بینک کے اعداد کے مطابق ملکی بینکوں کی سرمایہ کاری ایک سال کے دوران 2 ہزار 685 ارب روپے بڑھی ہے، مئی 2021 میں بینکوں نے 649 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔مئی 2021 کے اختتام پر بینکوں کی سرمایہ کاری کا اسٹاک 13 ہزار 67 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں