لیلیٰ واسطی

بیماری کے پورے سفر میں شوہر کی توجہ حاصل رہی، بہت خیال رکھا ‘ اداکارہ لیلیٰ واسطی

لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکارہ لیلیٰ واسطی نے طویل عرصے تک اسکرین سے غائب رہنے کی وجہ بتادی ۔ انہوںنے بتایا کہ وہ لوکیمیا (کینسر)جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئی تھیں، لوکیمیا کی تشخیص کے بعد ڈاکٹروں نے مجھے ایک بار کہا تھا کہ میرے پاس زندہ رہنے کے لیے صرف 48 گھنٹے ہیں۔اد اکارہ نے اپنے درد ناک ماضی کے بارے میں بات کی جس کی وجہ سے وہ کافی عرصہ ٹی وی اسکرین سے غائب رہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ڈاکٹروں نے ایکیوٹ مائیلوڈ لیوکیمیا کی وجہ سے کیموتھراپی کروانے کا کہا مجھ سے تحقیقی مقاصد کے لیے خون کا عطیہ کرنے کو کہا گیا جس پر میں رضا مند ہوگئی، پہلے دن ہی کیموتھراپی کی وجہ سے جلد کا رنگ سیاہ ہوگیا تھا۔لیلیٰ واسطی نے کہا کہ بیماری کے پورے سفر میں شوہر کی توجہ حاصل رہی، انہوں نے میری اچھے سے دیکھ بھال کی۔لیلیٰ واسطی نے اپنے شوبز کیرئر کا آغاز 90کی دہائی میں کیا تھا، بعد ازاں وہ شادی کے بعد کینیڈا منتقل ہوگئی تھی اور ایک عرصے تک پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری سے دور رہیں۔ یہ دوری بیماری کے سبب رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں