بیرون ممالک

بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیشِ نظر این سی او سی نے بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی او سی نے وزارت خارجہ، داخلہ، سول ایوی ایشن سمیت تمام صوبائی چیف سیکرٹریزکو مراسلہ ارسال کردیا۔ایڈوائزری کے مطابق پاکستان آنے والی ایئر ٹریفک 80 فیصد تک کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 سے20 مئی تک نافذ رہیں گی، 18 مئی کو موجودہ پابندیوں کے پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا ، پاکستان آنے والے مسافروں کو 72گھنٹے قبل پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازم ہوگا۔

مسافروں کی پاکستان آمد پر ایئرپورٹ پر دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا، این ڈی ایم اہتمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پرپی سی آر ٹیسٹ کٹس کی فراہمی یقینی بنانےکی پابند ہوگی،مسافر ٹیسٹ پازیٹو ہونے پر دس دن قرنطینہ کرنے کے پابند ہوں گے۔مثبت رپورٹ پر مسافر کوضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام قرنطینہ بھیجا جائے گا،

بیرون ملک سے آنےوالے تمام مسافروں کی فاسٹ ٹریک ایپ میں رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی ہے، بیرون ملک سے ملک بدرکئے گئے پاکستانی فاسٹ ٹریک ایپ کی رجسٹریشن سے مستثنی ہوں گے۔این سی او سی نے سول ایوی ایشن، پی آئی اے کو ریوائزڈ ایئر ٹریفک پلان بنانےکی ہدایت کی اور تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر محکمہ صحت عملہ کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنائے جانے کی بھی ہدایت کی۔ایڈوائزری کے مطابق ایوی ایشن ڈویڑن،ایئرپورٹ مینجمنٹ مسافروں کی ٹیسٹنگ کیلئے محکمہ صحت کوسہولتیں فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں