بیرسٹر اکرم شیخ

بیرسٹر اکرم شیخ کے فارم ہاﺅس میں نامعلوم افرادکی ڈکیتی

اسلام آباد (عکس آن لائن ) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس لڑنے والی وکلا کی ٹیم کے سربراہ اکرم شیخ کے فارم ہاﺅس میں نامعلوم افراد نے گھس کر 2 گھنٹے اہل خانہ کو یرغمال بنائے رکھا اور لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔ایس پی ملک نعیم کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کے علاقے آرچرڈ سکیم میں واقع فارم ہاوس میں رات گئے نامعلوم افراد داخل ہوئے اور اہل خانہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔

نامعلوم ملزمان نے فارم ہا وس میں گھس کر اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کردیا اور ان کے موبائل فون بھی چھین کر باہر رابطہ کرنے کے ذرائع بند کردیے۔ اس کے بعد ملزمان نے عمارت کا کونہ کونہ چھان مارا اور آخر میںچھ لاکھ نقدی لیکر وہاں سے نکل گئے۔

ایس پی ملک نعیم کے مطابق اکرم شیخ ایڈووکیٹ بھی فارم ہا وس میں موجود تھے۔ واقعے کا مقدمہ فوری طور پر درج نہ ہوسکا جبکہ اکرم شیخ نے بھی تاحال کوئی بیان نہیں دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں