بہاریہ مکئی

بہاریہ مکئی کو کونپل مکھی کے حملہ سے بچانے کیلئے پیشگی تدارک کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ ماہ اپریل کے دوران بہاریہ مکئی پرکونپل کی مکھی کا حملہ ہوسکتاہے لہذاکاشتکار کونپل کی مکھی کے حملہ سے بچا اور فصل کو پہنچنے والے متوقع نقصان کے پیشگی تدارک و کیمیائی طریقہ انسدادکےلئے دانہ دار زہروں کا انتخاب کریں۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملہ کی مشاورت کے بغیرزہریلی ادویات کے سپرے سے گریزکریں کیونکہ اس سے جہاں ضرررساں کیڑے مرنے کا امکان ہوتاہے وہیں فصل کے دوست کیڑے بھی مرنے کاخدشہ ہوسکتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرل سے کاشتہ مکئی کی اچھی پیداوارحاصل کرنے کے لئے چھدرائی بھی اشدضروری ہے لہذاکاشتکار فصل کامعائنہ جاری رکھیں اور اگر کوئی کمزوریا بیمار پودانظرآئے تو اسے فوری طورپرنکال دینا چاہئیے۔ انہوں نے بتایا کہ پودوں کا درمیانی فاصلہ کم ازکم 6 سے 7انچ اور پودوں کی تعداد34 سے 40ہزار پودے فی ایکڑ ہونی چاہئیے۔انہوں نے کاشتکاروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ پہلی آبپاشی بوائی کے 25سے30دن کے بعد کریں تاہم بعد ازاں فصل کی حالت کے مطابق آبپاشی کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں