مسرت جمشید

بھگوڑوں کا خاندان پاکستان کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھتا ہے، آج تک اس وطن سے مخلص نہیں ہوسکا’مسرت جمشید چیمہ

لاہور ( عکس آن لائن) ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بھگوڑوں کا یہ خاندان پاکستان کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھتا ہے، لیکن آج تک اس وطن سے مخلص نہیں ہوسکا۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مریم صفدر نامعلوم سرجری کروانے کیلئے پہلے لندن گئیں اور اب ایک اور سرجری کروانے سوئٹزرلینڈ جا رہی ہیں، ہمیں معلوم ہے سوئٹزرلینڈ کن سرجریز اور کن بینک اکائونٹس کے لیے مشہور ہے، بھگوڑوں کا یہ خاندان پاکستان کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھتا ہے۔

پچھلے 40سال کسی نا کسی صورت میں اقتدار کے مزے لینے کے باعث فرعونیت ان کے سر پر سوار ہو چکی ہے۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام انہیں دوبارہ زمین پر لائیگی ، اس ملک پر حکمرانی اس ٹھگنی کا خواب ہی رہیگا۔ جھوٹے پراپگنڈہ ماسٹرز کا ٹھکانہ جیل کی کال کوٹھری ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے سب رازوں سے پردے فاش کر دیئے ہیں ، توہین مذہب کا کارڈ استعمال کرنیوالوں کی قلعی کھل چکی ہے۔چیئرمین خان پر قاتلانہ حملہ کی سازش کرنیوالے تمام کردار جلد سامنے آئیں گے۔ انشااللہ پاکستان تحریک انصاف ملک دشمن سازشوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں