بھنڈی

بھنڈی کی کاشت کے لیے بہترنکاس والی میرازمین نہایت موزوں ہے،ترجمان محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ بھنڈی کو ہرقسم کی زمین میں کاشت کیاجاسکتاہے تاہم پانی کے بہترنکاس والی میرازمین نہایت موزوں ہے ۔

انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ مناسب وترآنے پرزمین کو نرم او ر بھربھرا کرنے کے بعد ہی بھنڈی کی کاشت کی جائے ۔

انہوں نے بتایا کہ بھنڈی کی فصل مختلف طریقوں سے کاشت کی جاسکتی ہے اس کی کاشت کیلئے بہتراگاؤ کا حامل بیج استعمال کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ جڑی بوٹیوں کے موثرتدارک کیلئے بیجائی کے بعد اگاؤ سے پہلے سپرے کریں۔

انہوں نے کہا کہ زمین کی ساخت اور موسم کو مدنظررکھتے ہوئے آبپاشی کی جائے‘پھول اور پھل کے مرحلہ پر پانی کی کمی نہ آنے دیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھنڈی کی فصل کاشت کے 45 یا 50 دن بعد چنائی کے قابل ہوجاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں