بھنڈی کی فصل

بھنڈی کی فصل مارچ کے آخرتک کاشت کی جاسکتی ہے، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاہے کہ بھنڈی موسم گرماکی ایک نقدآور اور انتہائی مقبول ترین سبزی ہے جسے نہ صرف قدرتی لحاظ سے بہت اہمیت حاصل ہے بلکہ اس کی کاشت سے کاشتکار بھی مناسب مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھنڈی کی فصل مارچ کے آخرتک کاشت کی جاسکتی ہے‘سبزپری بھنڈی کی مشہور اور سفارش کردہ قسم ہے جس کی کاشت سے بہترپیداوارکاحصول ممکن ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھنڈی کی کاشت کے لئے گرم مرطوب آب وہوا کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ کہرکے اثرکوبرداشت نہیں کرتی اس لئے اگرمطلع ابرآلود یادرجہ حرارت20ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہوجائے تو بھنڈی کا اگاؤبری طرح متاثرہوتاہے۔انہوں نے بتایا کہ اگربیج کی10سے12کلوگرام تک کی مقدار فی ایکڑ کاشت کی جائے تو بھنڈی کی بمپرکراپ حاصل ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں