بھلوال

بھلوال میں صفائی کے ناقص انتظام،گندگی کے ڈھیرنالوں کی صفائی نا ہونے کے برابر

بھلوال (نمائندہ عکس آن لائن)صدر پبلک ایڈ کمیٹی بھلوال (جماعت اسلامی) محمد حفیظ اللہ گوندل ،صدر یوتھ ونگ جماعت اسلامی بھلوال عبدالراحمن آصف ،صدر الخدمت فاونڈیشن محمد ارشد کمبوہ کی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھلوال اسد اللہ ہریا سے ملاقات صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے درخواست انہوں نے کہا کہ بھلوال میں صفائی کے ناقص انتظام اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرنالوں کی صفائی نا ہونے کے برابر گلی محلوں میں نالیوں کی صفائی صفرکے حوالے سے درخواست جمع کروائی10 فروری ڈیڈ لائن دی گی ہے جس پر چیف آفیسر نے سینٹری انسپکٹر طارق محمود ڈوگر کو مارک کی

اس موقع پر وفد کا کہنا تھا کہ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں گندگی اور کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں شیڈول کے مطابق بڑے نالوں کی صفائی ہر دس دن بعد ہونی چاہیے صفائی کا گند بھی فوری اٹھایا جانا چاہیے اسی طرح محلہ کی گلیوں کی صفائی ہفتہ میں ایک دفعہ لازمی ہو کوڑا کرکٹ ہر تیسرے دن اٹھایا جائے تاکہ گندگی کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچا جاسکے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بارشوں کے دن پورے شہرمیں جگہ جگہ پانی ہی پانی نظر آتا ہے جو مشکلات کا سبب بنتا ہے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر درخواست پر عملدرآمد نہ ہوا تو اگلا لائحہ عمل ترتیب دیا جاے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں