برسیم کی کاشت

بھاری میرازمینوں پر برسیم کی کاشت سے زیادہ پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ بھاری میرازمینوں پر برسیم کی کاشت سے زیادہ پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے تاہم ہلکی زمینوں اور درمیانے درجے کی کلراٹھی زمینوں پر بھی برسیم کی کاشت کا تجربہ کامیاب رہاہے۔

انہوں نےبتایا کہ موجودہ موسم معتدل آب و ہوابرسیم کے لئے انتہائی موزوں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برسیم کی اچھی پیداوار کے حصول کے لئے شرح بیج اورکھادوں کا متناسب استعمال بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ برسیم کی کاشت کیلئے 8کلوگرام فی ایکڑجئی کے ساتھ مخلوط کاشت کی صورت میں برسیم کا بیج 6کلوگرام اورجئی کا بیج10کلوگرام فی ایکڑاستعمال کیاجاسکتاہے اسی طرح سرسوں کے ساتھ مخلوط کاشت کی صورت میں برسیم کا بیج8کلوگرام اور سرسوں کا بیج نصف کلوگرام رکھنے کے بھی بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے اچھی پیداوار کیلئے نائٹروجن کی مقدار12فیصد اور فاسفورس کی شرح36فیصدرکھنے کی بھی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں