بھارت کی ٹینس

بھارت کی ٹینس کے میدان میں پاکستان کیخلاف سازش کی کوشش ناکام

اسلام آباد(عکس آن لائن)بھارت کی ٹینس کے میدان میں پاکستان کے خلاف سازش کی کوشش ناکام ہو گئی،ڈیوس کپ ٹینس مقابلے میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کے حق میں ووٹ دے دیا،آئی ٹی ایف نے اگلے سال فروری میں پاکستان میں شیڈول ڈیوس کپ پر بھارتی موقف مسترد کر دیا ہے اور اس معاملے میں 15رکنی ڈیوس کپ کمیٹی نے دونوں ممالک کا موقف لینے کے بعد پاکستان کے حق میں ووٹ دیا ہے،

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کو پاکستان میں میچ کھیلنے کی ہدایت کی ہے،پاکستان ٹینس فیڈریشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت نے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر پاکستان آنے سے انکار کیا تھا، پاکستانی وفد نے بھارتی موقف کو ماننے سے انکار کر دیا تھا،

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی مقابلے فروری کے پہلے ہفتے میں شیڈول ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں