مصطفیٰ کمال

بھارت کی مہینوں کی محنت پاکستانی سکیورٹی اداروں نے آٹھ منٹ میں ضائع کر دی،مصطفی کمال

کراچی (عکس آن لائن ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں بھارت کی مہینوں کی محنت

اور اربوں روپے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے آٹھ منٹ میں ضائع کر دی۔

اس ہزیمت کا بدلہ بھارت کشمیریوں سے مظالم کی صورت میں لے رہا ہے۔ بھارت دیدہ دلیری سے نہتے اور معصوم کشمیریوں

پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ تین سالہ معصوم کشمیری بچے کے سامنے اسکے نانا کو قتل کرنے کے شرمناک واقعے نے پوری انسانیت

کا سر شرم سے جھکا دیا۔ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ماروائے عدالت قتل کررہا ہے اور اسے کوئی روکنے والا نہیں ہے۔

کراچی میں راء-04 کا تسلط قائم تھا، پی ایس پی نے کراچی میں کشمیر کی جنگ لڑی ہے اور انڈیا کی جڑوں کو پاکستان سے اکھاڑ

پھینکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے اراکین نیشنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا،

کہ ظلم پر خاموش رہنا بھی ایک ظلم ہے، کشمیری ہمارے بھائی ہیں وہ پاکستان کا نعرہ لگاتے ہیں

، پاکستان کا جھنڈا اٹھاتے ہیں اور اسی جھنڈے میں لپیٹ کر اپنے شہیدوں کو دفناتے ہیں۔ بھارت کشمیریوں کو اسی جرم کی سزا دے رہا ہے۔

بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے معصوم کشمیریوں کی تین نسلیں تباہ ہوچکی ہیں مگر بھارت دہشت گردی

اور ظلم و ستم کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی اور حق خودارادیت کی تحریک کو دبا نہیں سکتا۔

پاک سر زمین پارٹی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدو جہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں