محسن عباس حیدر

بھارت میں محسن عباس حیدر کی گلوکاری کے چرچے

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور لکھاری محسن عباس حیدر کی آواز میں بھارتی گانے کو بھارتی میوزک کمپوزر وندرناتھو ماجرا نے بے حد پسند کیا ہے۔ انہوں نے محسن عباس حیدر کی آواز میں اپنے گانے جب مل کے بیٹھاں گے کو اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کا لکھا ہوا یہ گانا اس قدر پسند کیا جائے گا۔

وندرناتھو کی یہ پوسٹ محسن عباس حیدر نے اپنے اکانٹ پر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ میں یہ خوشی کا لمحہ آپ سب کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کہ مجھے بھارت سے اس گانے کے لیے تعریفی پیغام موصول ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گانے کے لکھنے والے اور کمپوزر وندر ناتھومجرا ہیں جنہوں نے ان کی بیحد تعریف کی ہے۔ محسن عباس نے یہ بھی بتایا کہ 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم انگریج اور یہ گانا دونوں ہی میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے بھارتی کمپوزر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں