مظاہرے جاری

بھارت میں متنازع قانون کے خلاف مظاہرے جاری، 30 ہلاکتیں

نئی دہلی(عکس آن لائن) بھارت میں متنازع شہریت قانون کیخلاف احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ اور تشدد سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی۔برطانیہ، روس، اسرائیل، سنگاپور، کینیڈا اور تائیوان نے اپنے شہریوں کووہاں نہ جانے کیلیے خبردارکردیاہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مختلف مسلمان علاقوں میں پولیس گھروں میں گھس گئی، بچوں اور خواتین پر تشدد، املاک کو نقصان پہنچایا، گاڑیاں توڑ دیں،ہنگاموں سے ملک میں سیاحوں میں 60 فیصد کمی ہوگئی۔

برطانیہ، روس، اسرائیل، سنگاپور، کینیڈا اور تائیوان نے اپنے شہریوں کووہاں نہ جانے کیلیے خبردارکردیا۔ 2لاکھ مقامی اور غیرملکی سیاحوں نے تاج محل کا دورہ ملتوی یا منسوخ کردیا۔ سنگ مرمر سے بناعجوبہ اترپردیش میں ہے، جہاںپرتشدد واقعات سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔مقامی ہوٹل مالکان بکنگزمنسوخ ہونے سے پریشان ہیں۔مودی سرکار نے مظاہروں کے باعث موبائل فون کمپنیوں کو انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کی ہدایت کی، جس سے روزانہ 82لاکھ ڈالرزنقصان ہو رہا ہے،اب تک 13ارب ڈالرکوچونالگ چکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں