اظہار تشویش

بھارت سے کینیڈا کے سفارتکاروں کی روانگی، امریکا کا اظہار تشویش

واشنگٹن(عکس آن لائن)بھارت سے کینیڈا کے سفارتکاروں کی روانگی پر امریکا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن سے امریکی محکمہ خارجہ کا کہناتھا کہ اختلافات حل کرنے کیلیے سفارتکاروں کی ضرورت ہوتی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بھارت کینیڈا کے سفارتی اسٹاف میں کمی پر اصرار نہ کرے، بھارت کینیڈا کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کرے۔امریکا کا کہنا تھا کہ توقع ہے بھارت ویانا کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو برقرار رکھے گا اور کینیڈا کے سفارتی مشن کے ارکان کو حاصل مراعات اور استثنی مہیا کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں