مرتضی سولنگی

بھارت ایک نام نہاد جمہوریت ہے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (عکس آن لائن)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات ، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ بھارت ایک نام نہاد جمہوریت ہے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت ایک نام نہاد جمہوریت ہے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ جڑانوالہ واقعہ کے بعد حکومت نے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت میں اقلیتوں سے ناروا سلوک کا پردہ چاک کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر مظالم جاری ہیں، نریندر مودی کبھی مظلوم اقلیتوں کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ بھارتی ریاست نے بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پردبائو ڈال کر حقائق کو دبانے کی کوشش کی۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ تمام تر مظالم کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر، زخمی کرنے کے باوجود فلسطین کی آزادی کی روح کو شکست نہیں دی جا سکی۔

انہوںنے کہاکہ فلسطین کی حمایت میں ساری دنیا میں آواز بلند ہوئی ہے، فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آواز مضبوط ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں