فواد خان

بھارت اور پاکستان کے درمیان بہت سارے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے،فواد خان

ممبئی (عکس آن لائن)پاکستانی اسٹار فواد خان نے 2016 کے بعد بالی ووڈ میں مزید کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔فواد خان نے امریکی جریدے ورائٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی بالی ووڈ میں واپسی کے لیے درپیش مسائل کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بالی ووڈ میں دوبارہ کام کے حوالے سے کہا کہ میں اس وقت تک اس کا کوئی حتمی جواب نہیں دے سکتا جب تک کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی معاملات مستحکم نہ ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی دونوں ممالک کے درمیان بہت سارے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی یقین نہیں ہیکہ موجودہ صورتحال میں بالی ووڈ سے کوئی میرے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہے گا کیونکہ بھارتیوں کو میرے ساتھ کام کرنے پر بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں