بھارت

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (آج)کھیلا جائے گا

گوہاٹی(عکس آن لائن)بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (آج)منگل کو بارساپارا کرکٹ سٹیڈیم، گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔میزبان ٹیم کو کینگروز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا کو 2 وکٹوں سے جبکہ دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم نے مہمان کینگروز کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔سیریز کے پانچوں ٹی ٹونٹی میچز نائٹ ہوں گے ۔ 13 ویں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل بھارت آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی جو بھارتی ٹیم نے 1-2 سے جیت لی تھی۔

آسٹریلوی ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے اور مہمان کینگروز ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران بھارتی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریزکھیلنے کے بعد بھارت میں ورلڈ کپ بھی کھیل کر میگا ایونٹ جیت چکی ہے۔پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز جاری ہے جو 23نومبر سے شروع ہوچکی جس کے دو میچز ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان بھارتی ٹیم نے مہمان آسٹریلوی ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی ۔

پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھارتی ٹیم کو سوریہ کمار یادیو لیڈ کررے ہیں جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ لیڈ کررہے ہیں ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 28 نومبر کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا،چوتھا میچ یکم دسمبر کو رائے پور جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3دسمبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ پانچوں ٹی ٹونٹی میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں