بھارتی کسانوں

بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ، نوجوان فنکار بھی حمایت میں نکل آئے

نئی دہلی( عکس آن لائن )کاشتکاروں کا متنازع قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، کسانوں کی حمایت میں نوجوان فنکار بھی سامنے آ گئے۔ چندی گڑھ کے چوک میں گلوکاروں نے نغمے، گیت اور ٹپے گا کرلوگوں کا جذبہ بڑھایا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گندم کی کٹائی سر پر آن پہنچی لیکن بھارتی کسانوں کی مشکلات ختم نہ ہو سکیں۔ مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، کسانوں کی حمایت میں نوجوان فنکار بھی سامنے آ گئے۔ چندی گڑھ کے مرکزی چوک میں گلوکاروں نے نغمے، گیت اور ٹپے گا کر لوگوں کا جذبہ بڑھایا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ کلچرل پروگرام منعقد کر کے زرعی قوانین کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کر رہے ہیں۔دہلی کے اردگرد ٹکری، غازی پور اور سنگھو بارڈر پر 26 نومبر سے کسانوں کے دھرنے جاری ہیں۔ کاشتکاروں نے زرعی قوانین کی واپسی تک ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں