مشعال ملک

بھارتی فوج کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے، انسانی حقوق کی نام نہادتنظیمیں کیوں خاموش ہیں ، مشعال ملک

اسلام آباد (عکس آن لائن) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے، انسانی حقوق کی نام نہادتنظیمیں کیوں خاموش ہیں ۔

اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے گھر جلائے جا رہے ہیں،انسانی حقوق کی نام نہاد تنظمیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر کیوں خاموش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کے گھروں کو بم نصب کر کے اڑایا جارہا ہے،بھارت کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔مشعال ملک نے کہاکہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خاموش تماشائی نہ بنے،دنیا کی خاموشی بھارت کو تھپکی دینے کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں