بھارتی سپریم کورٹ

بھارتی سپریم کورٹ کا شہریت ترمیمی قانون کا نفاذ روکنے سے انکار

نئی دہلی (عکس آن لائن) بھارتی سپریم کورٹ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دائر 200 سے زائد درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

درخواستوں میں سی اے اے اور شہریت ترمیمی قواعد 2024 کے نفاذ کو روکنے کی استدعا کی گئی تھی، بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے سی اے اے کے نفاذ کو روکنے سے انکار کر دیا۔

عدالت نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 اپریل تک جواب طلب کر لیا، درخواست گزاروں نے مرکز کو وقت دینے کی مخالفت کر دی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سی اے اے 4 سال سے نافذ ہے، شہریت مل گئی تو واپس کرنا مشکل ہو جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں