عتیقہ اوڈھو

بڑھاپے کیلئے ساتھی کا ہونا ضروری ہے،عتیقہ اوڈھو

کراچی (عکس آن لائن)سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ بڑھاپے کیلئے ساتھی کا ہونا ضروری ہے،دوسری شادی کے وقت میرا نواسہ میری گود میں بیٹھا ہوا تھا ، خاندان کے باقی لوگ سامنے بیٹھے مجھے دیکھ رہے تھے۔سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنی دوسری شادی سے متعلق دلچسپ انکشافات کئے ہیں۔عتیقہ اوڈھو نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے میری دوسری شادی شرمندگی کا باعث اس وقت بنی کہ جب میرا اس عمر میں نکاح ہو رہا تھا کہ جب میرا نواسہ میری گود میں بیٹھا ہوا تھا اور باقی سب خاندان کے لوگ ان کے سامنے بیٹھے انہیں دیکھ رہے تھے۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ اس عمر میں شادی کیلئے پہلے محبت ہونا ضروری ہے، انہوں نے شادی کر کے اچھا فیصلہ کیا، شادی کے آغاز میں ان کی اور ان کے دوسرے شوہر، ثمر علی خان کی اولاد خوش نہیں تھی۔انہوں نے بتایا کہ میری شادی شدہ بیٹی کا مجھ سے سوال تھا کہ میری دوسری شادی پر وہ اپنے سسرال میں کیا جواب دے گی، جس پر میں نے اپنی بیٹی کو سمجھایا تھا کہ اپنے سسرال میں کہہ دینا کہ میری ماں جائز کام کرنے جا رہی ہے ناجائز نہیں۔عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا کہ شادی کی پیشکش میں نے ثمر علی خان کو کی تھی، دس سال ایک ساتھ گزارے ہیں، شادی کے شروع کے برسوں میں بہت گھومے پھرے، کورونا لاک ڈان کے دوران سارا وقت ایک ساتھ گزارا، بڑھاپے کے لیے ساتھی کا ہونا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں